11 خواتین کی اموات پر اقوا م متحدہ کا اظہارتشویش

اقوام متحدہ ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سربراہ بانکی مون نے آج کہا ہیکہ ہندوستان میں 11 خواتین کی نس بندی آپریشن کی وجہ سے موت انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس معاملہ میں مناسب احتیاط برتنی چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ طبی امور مؤثرانداز میں انجام دیئے جائیں۔ بانکی مون کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہیکہ حکومت کو خاندانی منصوبہ بندی پالیسیوں کے معاملہ میں صحت کا خاص خیال رکھنا چاہئے