کانو( نائیجریا) یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب کہ ایک خودکش بم بردار نے جس کی عمر 10سال کے آس پاس تھی سال نو کے جشن میں شمال مغربی نائیجریائی شہر میڈوگری میں خود کو دھماکہ سے اڑا دیا ۔ عینی شاہدین اور امدادی کارکنوں کے بیان کے بموجب یہ لڑکی اُس ہجوم کے قریب پہنچی جو شہر کے کسٹمس علاقہ میں ایک خوانچہ فروش سے نوڈل خریدنے میں مصروف تھے ‘ حالانکہ اس حملہ کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے لیکن حملہ کا انداز بوکو حرم کے اسلام پسندوں کے جیسا ہے جو خودکش بم برداروں کو جن میں سے بیشتر خواتین اور نوجوان لڑکیاں ہوتی ہیں شہریوں پر حملوں کیلئے بطور انسانی بم استعمال کرنے کیلئے بدنام ہیں ۔ ایک عینی شاہد گریناعثمان نے جو اس علاقہ میں رہتی ہے کہا کہ یہ لڑکی ہجوم کی طرف بڑھی اور جب اس کے قریب پہنچ گئی تو خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ۔ وہ برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ ایک شخص جو شدید زخمی تھا دواخانہ میں شریک کردیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ یہ امدادی کارکن جو نعش برآمد کرنے میں شامل تھا حملہ آور لڑکی کی عمر کا اندازہ لگاتے ہوئے اسے 10سال کی قرار دیا ۔ بورنو ریاست کی پولیس کے ترجمان ویکٹر ای سوکو نے دریں اثناء کہا کہ ایک اور خودکش بم بردار لڑکی گرفتار کرلی گئی ہے ۔ برہم ہجوم نے اسے زدوکوب کیا اور فوج نے اس کے بم کو محفوظ طریقہ پر ناکارہ بنادیا ۔ڈسمبر میں دو لڑکیوں نے جن کی عمریں 7 اور 8سال کی تھیں شہر کے ایک بازار مںی خودکش حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا تھا جس سے 19افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ عہدیداروں نے اس حملہ کا ذمہ دار بوکو حرم کو قرار دیا ہے ۔