نئی دہلی 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مکہ معظمہ میں بھگدڑ میں انسانی جانوں کے ضائع ہوجانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے سوگوار خاندانوں کے ارکان کو تعزیت پیش کی ہے۔ اُنھوں نے جو 6 روزہ دورہ پر امریکہ میں ہیں، اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ مکہ معظمہ سے پریشان کن خبریں حاصل ہوئی ہیں۔ اُنھیں بھگدڑ میں انسانی جانوں کے ضائع ہوجانے پر گہرا رنج و غم پہونچا ہے۔ وہ سوگوار ارکان خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کی تمناکرتے ہیں۔