فلسطینی خاتون کی اسرائیلی کو چاقوزنی ‘پولیس فائرنگ میںہلاک

نبلوس۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک فلسطینی خاتون نے ایک اسرائیلی کو مغربی کنارہ میں آج چاقو زنی کی کوشش کی جسے اسرائیلی فوج نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ فوج کے بموجب یہ واقعہ نبلوس کے چوراہے پر پیش آیا ۔
جاپان میں ہیلی کاپٹر حادثہ‘2ہلاک
ٹوکیو۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں آج دو افراد مشرقی جاپان کی قومی شاہراہ کے قریب پہاڑی علاقہ میں ہلاک ہوگئے ۔ ایک شخص مقام حادثہ پر بھی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا اسپتال میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔