تائپی ۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک فوجی ہیلی کاپٹر آج تائیوان کے دارالحکومت کے مضافات میںحادثہ کا شکار ہوگیا جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ پائیلٹ چین سیومنگ اور الکٹریکل ورکر یوہوئی سین دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔
نیوزی لینڈ میں طیارہ حادثہ کے مہلوکین کی شناخت
ویلنگٹن۔22نومبر ( سید مجیب کی رپورٹ) ناخوشگوار موسمی حالات کی وجہ سے کوہ الپس کی ڈھلان پر ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔ پولیس کے بموجب مہلوکین کی شناخت کرلی گئی ہے ۔جن میں چار انگریز اور دو آسٹریلیائی سیاح موجود تھے ۔