رمضان پیاکیج سے غریب مسلمان محروم، صدر تحریک فرحت خاں کا احتجاج
حیدرآباد۔/26جون، ( پریس نوٹ ) صدر مجلس بچاؤ تحریک جناب مجید اللہ خاں المعروف فرحت خان انجنئر نے آج اپنے ایک بیان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ اقلیتی بہبود میں کی جارہی دھاندلیوں و بے قاعدگیوں کا پردہ فاش کیا اور کہاکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دو چہروں کو کے ایم خاں اور عمر جلیل کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ماضی کی طرف نظر ڈالی جائے تو پتہ چلے گا کہ یہ کتنے ایماندار اور دیانتدار ہیں۔ جناب فرحت خاں نے کہا کہ رمضان پیاکیج میں ہوئی دھاندلیوں کی تحقیقات کروائی جائے۔ جناب فرحت خاں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے فلاحی اسکیمات جیسے شادی مبارک، طلباء کی اسکالر شپس اور اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں ہونے والی دھاندلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں میں لوٹ مار مچی ہوئی ہے۔ حکومت کا نظم و نسق پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔