شمس آباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلیمان نگر اور شاستری پورم سے ٹی آر ایس کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں کیوں کہ ٹی آر ایس کے دور میں ہی ترقی ہوگی ۔ گریٹر حیدرآباد میں بھی ٹی آر ایس کامیاب ہوگی اور مئیر و ڈپٹی مئیر ٹی آر ایس پارٹی سے ہی ہوگا ۔ کے سی آر کے فلاحی اسکیمات کو دیکھتے ہوئے عوام خاص کر پرانے شہر کی عوام پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ جس سے پارٹی مضبوط ہورہی ہے ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے جتنے بھی وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کے لیے وہ سنجیدگی سے عمل کررہے ہیں ۔۔