ممبئی ۔4اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )اندرانی مکرجی جو اپنی دختر شینا بورا کے قتل کیس میں اصل ملزم ہے کی حالت ہنوز نازک بتائی گئی ہے ۔ ان کا علاج جاری ہے ‘ دواخانہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے دوا کا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ڈاکٹر ٹی بی لہنے جے جے ہاسپٹل نے کہا کہ اندرانی کو اگرچیکہ ہوش نہیں آیا ہے ‘ ڈاکٹرس ان کو بچانے کی ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں ۔ ان کی صحت پر کڑی نظر رکھی گئی ہے ‘ مکرجی کو وینٹیلیٹرس سپورٹ بھی نہیں دیا گیا ہے البتہ انہیں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے کیونکہ وہ آسانی سے سانس نہیں لے سکھ رہی ہے ۔جے جے ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے کل کہا تھا کہ اندرانی کے پیشاب کے نمونوں کی جانچ کروائی گئی اور ہندوجا ہاسپٹل کے لیباریٹری کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیشاب میں انفکشن ہے ۔ اندرانی کی دختر شینا بورا کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔ اندرانی کے وکیل نے مقامی عدالت سے رجوع ہوکر دواخانہ میں ان سے ملاقات کرنے کی اجازت طلب کی ہے ۔