’ ینگ ریسرچ ایوارڈ 2015 ‘ کے لیے سائنس دانوں سے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : لیڈی ٹاٹا میموریل ٹرسٹ کو ’ ینگ ریسرچ ایوارڈ 2015 ‘ کے لیے بائیولوجیکل سائنس میں نمایاں کام انجام دینے والے نوجوان ہندوستانی سائنس دانوں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ درخواست گذار کا ہندوستان میں کسی یونیورسٹی آرگنائزیشن / ادارہ میں ایک ریگولر پوزیشن ہونا ضروری ہے ۔ اور وہ ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے کام میں ہونا چاہئے ۔ انفارمیشن شیٹ اور آن لائن درخواست کے لیے دیکھئے ویب سائٹ ladytatatrust.org اس ایوارڈ کے لیے آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2015 ہے ۔۔