حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے اس کے تلنگانہ ہریتا ہارم ، پروگرام کے حصہ کے طور پر بڑے پیمانہ پر گرین کور میں اضافہ کی تجویز رکھتی ہے ۔ اور اس مقصد کے لیے جاریہ مالیاتی سال اور 2015-16 کے لیے بجٹ تفصیلات طلب کئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ایچ ایم ڈی اے سے کہا ہے کہ جاریہ مالیاتی سال کے لیے 15 کروڑ روپئے اور 2015-16 کے لیے 70 کروڑ روپئے ، ٹی ایچ ایچ پروگرام کے تحت جملہ 85 کروڑ روپئے کی اجرائی کے لیے بجٹ ایکوائرمنٹ داخل کریں ۔ آنے والے برسوں میں ایچ ایم ڈی اے حدود میں واقع تقریبا 25 نرسریز میں پودے اگانے اور نرسریز کے مینٹیننس کے لیے ۔ ایچ ایم ڈی اے نے رقم کی منظوری کے لیے تجاویز تیار کئے ہیں اور اس کا منصوبہ ہے کہ تین مختلف بیاگ سائز میں نرسریز اگائے جائیں ۔ 4×7 بیاگ سائز کے لیے اس کا پروگرام 30 لاکھ پودے اگانے کا نشانہ ہے جس کے لیے ایک کروڑ روپئے درکار ہیں ۔ 5×9 بیاگ سائز کے لیے 50 لاکھ پودے اگائے جائیں گے ۔ جس کے لیے 2.50 کروڑ روپئے درکار ہوں گے ۔ 6×12 بیاگ سائز کے لیے 50 لاکھ پودوں کے لیے 4.50 کروڑ روپئے درکار ہوں گے۔ 2 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے 20 لاکھ آرنامینٹل پلانٹس خریدے جائیں گے ۔ سال 2015-16 کے لیے ایچ ایم ڈی اے کا منصوبہ نرسریز میں چار کروڑ پودے اگانے کا ہے ۔۔