حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز): اپنی شناخت سے پریشان ایک قیدی نے ایڈیٹر سیاست سے درخواست کی کہ وہ اس کی پریشانی کو دور کردیں ۔ چیرلہ پلی جیل میں روزنامہ سیاست کی جانب سے اہتمام کردہ دعوت افطار کے دوران عاشق علی نامی قیدی نے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کی اور انہیں ایک تحریری خط پیش کیا جس میں اس نے لکھا ہے کہ وہ قادیانی نہیں ہے ۔ اس کے تعلق سے دسمبر 2013 میں ایک خبر شائع ہوئی تھی تب سے وہ اپنی شناخت کے تعلق سے کرب کا شکار ہے اس نے درخواست کی کہ وہ قادیانی نہیں ہے بلکہ مسلمان ہے اور بلوچی مسلمان ہے ۔ اور حیدرآباد سندھ پاکستان سے اس کا تعلق ہے ۔۔