مسلمان دہشت گردی کیخلاف صف آراء، مولانا پیر شبیرنقشبندی
حیدرآباد ۔ 3 جنوری (پریس نوٹ) آج عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 10 واں ’’عالمی یوم مخالف دہشت گردی‘‘ دنیا کے مختلف ممالک بشمول ہندوستان میں منایا جارہا ہے۔ اس خصوص میں محرک پیام محمدی ؐ مہم مولانا پیر سید شبیرنقشبندی افتخاری کے سکریٹری جنرل اقوام متحدہ مسٹر بان کی مون کو موسومہ ای میل میں اس بات پر زور دیا کہ یو این او محسن انسانیت پیغمبر رحمت حضور محمد ﷺ کے یوم ولادت بہ سعادت کو ’’عالمی یوم مخالف دہشت گردی‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ ویسے اقطاع عالم کے مسلمان خیرامت کے جذبہ سے سرشار ہوتے ہوئے گذشتہ 10 سال سے عید میلاد کے مقدس لمحات میں دہشت گردی کے خلاف صف آراء ہوتے ہوئے دشمنان اسلام کو منہ توڑ جواب دیئے ہیں کیونکہ مسلمان سچا عاشق سرکار مدینہ ﷺ کبھی بھی دہشت گرد ہرگز نہیں ہوسکتا۔