’’ ہیروپنتی ‘‘ میں ٹیگرشراف بھی جیکی کی طرح بانسری بجاتے نظر آئینگے

فلم ’’ ہیروپنتی ‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے جیکی شراف کے فرزند ٹیگر شراف فلم کے ایک گیت ’’ ویزل بجا ‘‘ میں بانسری بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو ان کے والد جیکی شراف کی پہلی فلم اور 1983 ء کی سوپر ہٹ فلم ’’ ہیرو ‘‘ کی یاد دلاتی ہے اس میں جیکی شراف بانسری پر ایک رومانٹک لیکن غمگین دھن بجاتے ہوئے نظر آئے تھے ٹیگر نے اپنی زندگی میں ہیرو کی اس دھن کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دھن میرے اور میرے افراد خاندان کیلئے بہت معنی رکھتی ہے یہ بچپن سے ہی میری الارم کی دھن بھی ہوا کرتی ہے

اس سے ہی میری صبح کی نیند اُٹھتی تھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے والے ٹیگر کہتے ہیں کہ میرے والد کی ایسی کئی فلمیں ہیں جو میں نے نہیں دیکھی ہے میں نے ان کی کچھ فلمیں جیسے ہیرو ، گردش اور پرندہ دیکھی ہے لیکن میری پسندیدہ فلم ’’ شیوا کا انصاف ‘‘ ہے ہر بیٹے کا پہلا ہیرو اس کا باپ ہی ہوتا ہے اور اپنے والد کی طرح ہی بالی ووڈ میں ایک اچھے اداکار ثابت ہونگے اس سوال پر ٹیگر کا کہنا ہے کہ میرے والد بہت ہی اچھے اداکار ہیں ۔ یہ فلم 23 مئی کو ریلیز ہورہی ہے ۔