’’ فری ٹو ڈائیل‘‘ سرویس کا ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد ۔ /26 فبروری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر ، تلنگانہ محمد محمود علی نے آج ’’فری ٹو ڈائیل‘‘ کا افتتاح عمل میں لایا جو ہندوستان میں آن لائن سرچ انجن کی بنیاد پر اس قسم کا پہلا مسڈ کال نظام ہے ۔ جناب محمود علی نے کہا کہ فری ٹو ڈائیل سرویس عام آدمی کیلئے بہترین موقع ہے ۔ افتتاح کے موقع پر تلگو فلم ڈائرکٹر این شنکر اور ڈائرکٹرس آف ایس ایس فری ٹو ڈائیل کمیونیکیشن ، ایس ایس سنیل کمار سنگھ ، ایس جے باشاہ ، کے چکراپانی ریڈی ، بی یوگا نندم ، ایم سنجیوا ریڈی اور پی وی سبیا موجود تھے ۔ یہ سرویس کالر کیلئے بغیر خرچ خدمات کا پیشکش کرتی ہے ۔ نہ صرف فون کال کی لاگت بلکہ کال ڈس کینکٹ ہونے اور ’’ فری ٹو ڈائیل‘‘ سے کالر کو کال بیاک بلاخرچ ہوگا ۔ اپنی درکارات کے تعلق سے انکوائری کے علاوہ پریسیشن کے ساتھ پوچھے گئے معلومات کو پیش کرنا ہوگا ۔ مسٹر سنیل کمار سنگھ ڈائرکٹر ایس ایس فری ٹو ڈائیل کمیونیکیشن نے کہا کہ یہ ایک ہی کلک کے ساتھ کا سرچ ہے ۔