19 سال پہلے یش چوپڑہ نے اپنی اب تک کی سوپر ہٹ رومانٹک فلم دل والے دلہنیاں لے جائینگے ریلیز کی تھی جسے شائقین نے زبردست پسند کیا اور یہ فلم آج تک بھی ممبئی کے ایک سنیما گھر میں مسلسل انیس سالوں سے اپنی نمائش جاری رکھے ہوئے ہے اس فلم کے بعد شاہ رخ خان ، کاجول اور آدتیہ چوپڑہ بالی ووڈ میں چوٹی کی بلندیوں پر پہنچ گئے اب خبر ہے کہ ہندوستانی سنیما کے تاریخ کی اس سب سے کامیاب فلم کا ری میک بنایا جارہا ہے جسے ایک بار پھر آدتیہ چوپڑہ ہی ڈائرکٹ کرینگے فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول بھی نظر آئینگے لیکن ان کا رول اس فلم میں مختصر رہیگا ان کے جو کردار اوریجنل میں ہیں اسے نئے فنکار نبھائینگے خبر یہ بھی ہے کہ انوپم کھیر کے رول کو بومن ایرانی اور امریش پوری کے کردار کو پریش راویل نبھائینگے ۔ بہرحال اس فلم کی اسکرپٹ پر کام کی شروعات ہوچکی ہے اس تاریخ ساز فلم کے ری میک کی آگے کی خبریں ہم انہیں کالموں میں دیتے رہینگے ۔
اے آر رحمان کے میوزک ویڈیو میں یامی گوتم
فلم ’’ وکی ڈونر ‘‘ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کرنے والی یامی گوتم کو ان کی ایکٹنگ کیلئے کافی سرہایا گیا تھا اب یامی گوتم کی خوبصورتی کا جادو کمپوزر اے آر رحمان پر چڑھ گیا ہے رحمان نے یامی کو اپنے ایک میوزک ویڈیو کا حصہ بنایا ہے اس ویڈیو میں یامی کا لُک ایکدم الگ نظر آرہا ہے یامی نے کہا کہ اس ویڈیو کا حصہ بننا ان کیلئے بہت خوشی کی بات ہے ۔