’’ تیور ‘‘ تفریح سے بھر پور ایکشن کامیڈی فلم ، 9 جنوری کو ریلیز

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( ایم اے سلام ) : ایروز انٹرنیشنل کی پیشکش پروڈیوسرس بونی کپور اور سنجے کپور کی فلم ’ تیور ‘ جو 9 جنوری کو ورلڈ وائیڈ ریلیز کی جارہی ہے ایک بھر پور تفریحی اورا یکشن فلم ہے جسے اترپردیش کے کئی ایک خوبصورت لوکیشنس پر فلمایا گیا ہے ۔ یہ بات آج یہاں اپنی فلم تیور کے پرموشن کے نئے فلم کی اسٹار کاسٹ ارجن کپور ، سوناکشی سنہا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے فلم کے ڈائرکٹر امیت رویندر ناتھ شرما نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تلگو کی ہٹ فلم ’ روکڈو ‘ کا ہندی ریمیک ہے ۔ فلم کے ہیرو ارجن کپور نے کہا کہ یہ ایک ایکشن کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جس میں کبڈی چمپئن پنٹو کو متھرا کی ڈانسر رادھیکا سے پیار ہوجاتا ہے ۔ فلم میں رادھیکا ( سوناکشی ) کے لیے پنٹو ( ارجن کپور ) کا ٹکراؤ طاقتور گینگسٹر وجیندر سنگھ ( منوج باجپائی ) سے ہوتا ہے ۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار کافی چیلنجنگ ہے ۔ فلم کو سنیل لولا ، نریش اگروال ، سنیل منچندا نے بھی پروڈیوس کیا ہے امیت شرما جو اس فلم کے رائٹر ڈائرکٹر ہیں وہ اس سے قبل کئی ایڈ فلمیں بنا چکے ہیں فلم کے دو گیت رادھا ناچیگی اور میں تو سوپر مین سلمان کا فین کافی مقبول ہوچکے ہیں جنہیں کوثر منیر نے لکھا ہے جب کہ موسیقی ساجد واجد نے دی ہے ۔۔