اکشے کمار اسٹار اوہ مائی گاڈ کی باکس آفس پر زبردست کامیابی کے بعد بالی ووڈ میں اُمیش شکلا کی مانگ میں زبردست اضافہ واقع ہوا ہے اب وہ بہت جلد اپنے پراجکٹس کی شروعات کرنے جارہے ہیں وہ اپنی پہلی فلم ٹی سیریز کے بینر پر بنارہے ہیں جس میں ابھیشک بچن لیڈ رول میں ہونگے جبکہ امیتابھ بچن کے ساتھ وہ اپنی دوسری فلم کرینگے اُمیش کی تیسری فلم رنویر سنگھ کے ساتھ شروع ہوگی یہ تین فلمیں 2014 ء اور 2015 ء میں شروع ہو کر ریلیز بھی ہونگی ۔
ارجن کپور اور رنویر سنگھ نے اپنی فیس میں اضافہ کیا
پروڈیوسر آدتیہ چوپڑہ اور ڈائرکٹر علی عباس ظفر کی یش راج فلمس کے بینر پر بنائی گئی فلم ’’ غنڈے ‘‘ جو 14 فبروری سے ریلیز ہونے جارہی ہے کی یوٹیوب پر زبردست تشہیر کے بعد اسے کامیابی ملنے کی اچھی خاصی توقع ہوگئی ہے اسی کی بنیاد پر رنویر سنگھ جن کی حالیہ ریلیز فلم رام لیلا نے باکس آفس پر اچھا خاصہ کلکشن کیا ہے نے اپنی فیس میں اضافہ کا اشارہ دے دیا ہے اسی وجہ پچھلے دنوں ایک اسٹوڈیو کم پروڈکشن ہاوز کی جانب سے ملے 10 کروڑ کے آفر کو ٹھکرادیا ہے اسی طرح ارجن کپور نے بھی 7 کروڑ سے کم معاوضہ میں کسی بھی فلم کو کرنے سے انکار کردیا ہے بتاتے چلیں کہ فلم غنڈے میں عرفان خان اور پرینکا چوپڑہ نے بھی اہم رول نبھائے ہیں ۔