لندن۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی مواصلاتی جاسوسی ایجنسی سی سی ایچ کیو اور امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے ’’یاہو‘‘ سے استفادہ کرنے والے کئی ملین افراد کے ویب کیم تصاویر اور بات چیت کی تفصیلات کو ریکارڈ کیا ہے۔اخبار ’’گارڈین‘‘ کی اطلاع کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات میں یہ پتہ چلا۔یاہو نے جاسوسی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔