بیجنگ ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی کے دورہ چین کے بعد وہاں کے عوام کو اب اس بات کا انتظار ہیکہ مودی جی دوبارہ کب وہاں تشریف لائیں گے۔ یاد رہے کہ سیاسی تجزیہ نگاروں نے کہا تھا کہ مودی حکومت چین کی جانب سے بہت زیادہ جھک رہی ہے اور اس کے تئیں نرم گوشہ رکھتی ہے جبکہ چین ایک ایسا ملک ہے جس نے ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو بھی ہندی چینی بھائی بھائی کہہ کر دھوکہ دیا تھا اور اس کے بعد ہندوستان پر فوج کشی کی تھی جس کا صدمہ جواہر لال نہرو کو مرتے دم تک رہا اور یہ بھی کہا جاتا ہیکہ اسی صدمہ سے 1964ء میں ان کا انتقال ہوا۔ دوسری طرف تجزیہ نگاروں کا یہ کہنا ہیکہ چین کے پاکستان کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات ہیں۔