حیدرآباد۔ یکم جولائی (این ایس ایس) وائی ایس آر کانگریس کی ترجمان ورسی ریڈی پدما نے آج آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ جھوٹے وعدوں کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ورسی ریڈی پدما نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو جنہوں نے سیما۔ آندھرا کو سنگاپور بنانے کا بلند بانگ وعدہ کیا تھا، اب اس علاقہ کو لاقانونیت سے بہترین متاثر ملک افریقی ملک صومالیہ بنارہے ہیں۔ ورسی ریڈی پدما نے گڈالور میں وائی ایس آر کانگریس لیڈر بھاسکر ریڈی کے قتل کو سیاسی قتل قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ تلگو دیشم قائدین نے پولیس کے ہاتھوں بھاسکر ریڈی کا جسمانی طور پر مکمل صفایا کروایا ہے۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کو مشورہ دیا کہ وہ سیاسی قتل کے ذریعہ ’’رکت چرترا‘‘ کا اعادہ نہ کریں۔