نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ٹرین مسافروں کو اب آرڈر کرنے پر ان کی سیٹ تک پیزا سربراہ کیا جائے گا ۔ گرما گرم لذیذ پیزا کی سربراہی کیلئے ایک فون کال کی ضرورت ہوگی ۔ ملک کے 12 منتخب اسٹیشنوں پر پیزا سربراہ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ نئی دہلی اور جئے پور کے بشمول ملک کے 12اسٹیشنوں پر گرما گرم پیزا تیار ملے گا ۔ آئی آر سی ٹی سی نے پیزا بنانے والی کمپنیوں سے معاہدہ کیا ہے اور یہ کمپنی ٹرین مسافروں کو گرما گرم پیزا سربراہ کرے گا ۔ انتظامات کے مطابق کوئی مسافر دوران سفر پیزا کھانے کا خواہاں ہو تو اسے ٹولی فری 3 نمبرات 1800-1034-139 اور 0120-2383892 یا ایس ایم ایس 139 پر اپنا پی این آر اور سیٹ نمبر روانہ کر کے آرڈر دینا ہوگا۔