’’پاکستان میں جمہوریت کی سرفرازی کیلئے پارٹیاں متحد ‘‘

نیو یارک 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مخالف احتجاج کی پرواہ کئے بغیر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں پاکستان میں جمہوریت اور دستور کی سرفرازی کیلئے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومت کے خلاف دھرنے دے رہے ہیں پُر عزم منصوبے بناچکے تھے لیکن قوم نے اُن کی تائید نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احتجاجی مظاہروں کے باوجود کارکرد ہے جبکہ اسکی مخالفت کرنے والے ناکام ہیں۔ وہ یہاں اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون اور دیگر اہم بین الاقوامی شخصیتوں سے ملاقات کے بعد پاکستانی برادری کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی دفاتر پر حملے ملک کی تاریخ میں عدیم النظیرتھے ۔ لیکن ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر ضرور اٹھائیں گے ۔