’’پاکستان مسئلہ کشمیر کی پرامن یکسوئی کا پابند عہد‘‘

اسلام آباد ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’پرامن پڑوس‘‘ کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل بشمول کشمیر کی پر استقلال مذاکرات کے ذریعہ پرامن یکسوئی کا پابند عہد ہے۔ نواز شریف پاکستان کے قاصدین کی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے پانچویں حصہ کی امیدیں اور امنگیں زیادہ پرامید مستقبل کیلئے ہیں، جن کی تکمیل اسی وقت ہوسکتی ہے جب ہم ہماری ترقی میں تیزی لانے پر توجہ دیں اور ہماری مکمل صلاحیتوں کو استعمال کریں ۔چند روز قبل ہی پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تھا۔