’’طلبہ کو انصاف دلانا میری بھی ذمہ داری‘‘ : نرسمہن

گورنردونوں ریاستوںکے تنازعات کی یکسوئی کے خواہاں
حیدرآباد 3 اگست (سیاست نیوز) گورنر ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ تلنگانہ و آندھرا پردیش ریاستوں کے مابین حالیہ دنوں میں پیدا شدہ تنازعات و مسائل کی یکسوئی کیلئے ممکنہ کوشش کریں گے اور اس سلسلہ میں دونوں ہی ریاستوں کے چیف منسٹرس مسرس کے چندر شیکھر راو اور این چندرا بابو نائیڈو سے بات چیت کریں گے ۔ اور ضرورت پڑنے پر دونوں چیف منسٹروں کو ایک ساتھ بٹھا کر مسائل کی یکسوئی کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں گے۔