’’سپریم کورٹ کا فیصلہ تلنگانہ کے خلاف یا آندھرا کی تائید میں نہیں‘‘

حیدرآباد4 اگست (این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ونود نے کہا ہے کہ ایمسیٹ کونسلنگ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تلنگانہ کے خلاف یا آندھراپردیش کی تائید میں نہیں ہے بلکہ عدالت اعظمی کے ججوں نے اس مسئلہ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور حکومت تلنگانہ اس فیصلہ کی نقل موصول ہونے کے بعد آئندہ کارروائی کے بارے میں اپنا ذہن بنائے گی۔ مسٹر ونود نے حکومت آندھراپردیش کے اس استدلال سے اتفاق نہیں کیا کہ سپریم کورٹ نے اس کے موقف سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ احکام کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ قانونی کارروائی پر غور کرے گی۔