پٹنہ ۔ 14 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو ان کے عصمت ریزی کرنے والوں کیلئے متنازعہ بیان دینے پر مبردست تنقید کی اور کہا ہ وہ (لالو) عصمت ریزی جیسی جرم کے مرکتب افراد کے لئے سخت سزاؤں کی تائید کرتے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملائم سنگھ اپنا ذ ہنی توازن کھو بیٹھے ہیں یا پھر انہوں نے ایسا متنازعہ بیان دینے سے قبل کچھ ’’پیا‘‘ ہوگا ۔ یاد رہے کہ مراد آباد میں کل ایک انتخابی ریالی کے دوران ملائم سنگھ نے کہا تھا کہ ’’لڑکے آخر لڑکے ہیں، کبھی کبھی کوئی غطی ہوجاتی ہے لیکن اس کیلئے انہیں پھانسی کی سزا تو نہیں دینی چاہئے ‘‘۔ لالو پرساد نے کہا کہ ہمارے سماج میں عصمت ریزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں۔ لالو پرساد نے یہ باتیں پٹنہ ایرپورٹ پر کہی ج ہاں سے وہ بذریعہ طیارہ پاٹلی پتر جارہے تھے تاکہ اپنی بیٹی میسا بھارتی کی انتخابی مہم میں شریک ہوسکیں۔