’’ذرائع ابلاغ کو اپنا کام کرنے دیں‘‘، وڈرا تنازعہ پر

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا ردعمل
نئی دہلی۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک صحافی کے ساتھ برسرعام رابرٹ وڈرا کے تنازعہ کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس کے بیان دینے کے ایک دن بعد مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤدیکر نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو اپنا کام کرنے دیا جانا چاہئے۔ ذمہ دارانہ رویہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ جاؤدیکر نے کل کہا تھا کہ ان کی وزارت شکایت حاصل ہونے پر کارروائی کرے گی اور ذرائع ابلاغ کو ان کا کام کرنے کی اجازت دینے پر زور دیا تھا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا اس وقت برہم ہوگئے تھے جبکہ ایک صحافی نے ان سے ہریانہ میں اراضی کے متنازعہ سودوں میں سوال کیا تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر صحافی کو ایک طرف ڈھکیل دیا تھا۔ رابرٹ وڈرا کو ویڈیو فلم میں جو ٹی وی چیانلس پر دکھائی گئی، نامہ نگاروں سے چار مرتبہ یہ سوال کرتے دیکھا گیا کہ کیا وہ اراضی سودے پر سوال کے بارے میں سنجیدہ ہے۔ بی جے پی نے وڈرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ رویہ ان کی مایوسی کا عکاس ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پترا نے سخت الفاظ میں وڈرا پر تنقید کی تھی۔