’’حیدرآباد مڈرن‘‘ 14 ستمبر کو مقرر

کیچڑ دوڑ کی لہری ریسارٹس پٹنچیرو پر تمام تیاریاں مکمل
حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (ایجنسیز) گریٹر حیدرآباد ایڈوینچر کلب (جی ایچ اے سی) نے سال 2013ء میں حیدرآباد مڈرن کے کامیاب انعقاد کے بعد 14 ستمبر کو لہری ریسارٹس، پٹنچیرو پر حیدرآباد مڈرن کے دوسرے ایڈیشن کی تمام تر تیاری کرلی ہے۔ منفرد حیدرآباد مڈرن میں سینکڑوں رنرس جذباتی طور پر حصہ لیتے ہیں۔ کیچڑ میں دوڑتے ہوئے، رینگتے ہوئے کسی بھی طرح آخری لائن کو پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مڈرن میں وقت کی کوئی حد نہیں ہوتی اور یہ کوئی مسابقتی مقابلہ نہیں ہے۔ گریٹر حیدرآباد ایڈوینچر کلب جی ایچ اے سی سال 2012ء سے مڈرن کا اہتمام کرتا آرہا ہے اور اس مرتبہ ان میں ایک ہزار تا 1200 امیدواروں کی شرکت متوقع ہے جبکہ پچھلے سال یہ تعداد 500 تھی۔ جی ایچ اے سی کے دیانت علی نے بتایا کہ 10 سال سے زائد عمراور بہتر صحت رکھنے والا کوئی بھی شخص ان میں حصہ لے سکتا ہے اور ہم دوستوں اور افراد خاندان کے ہمراہ ان میں حصہ لینے والوں کی ہمت افزائی کرتے ہیں۔ ان کا اہتمام کرنے والی اسکاوٹس ٹیم سرخ زمین پر ضروری رکاوٹیں کھڑی کرتی ہے اور زمین کو خود کے طور پر چیک کرتے ہوئے حفاظتی چیکس بناتی ہے جہاں ہر ایک پوائنٹ پر مارشلس ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر کسی بھی صورت میں کسی کی مدد کیلئے یہاں رسی کی مدد سے سفر، پانی کے پٹس اور مڈ ٹنلس ہوتے ہیں۔ مڈرن کا ٹریک ڈھائی تا تین کیلو میٹر طویل ہوتا ہے تاہم یہ چیلینج سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس کو مکمل کرنے والے کو سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ اجیت شرما آئی ٹی پروفیشنل جنہوں نے سال 2013ء میں حیددرآباد مڈرن میں حصہ لیا تھا بتایا کہ آئی ٹی ملازمین کے پاس مڈرن سے لطف اندوز ہونے کیلئے وقت نہیں ہوتا تاہم میں ایک مرتبہ ان سے لطف اندوز ہوا ہوں۔ انہوں نے مڈرن کو باقاعدہ فٹنیس سرگرمیاں نہ بتاتے ہوئے اس کو چیلنج سے بھرپور بتایا۔ مڈرن ایک عام دوڑ سے ہٹ کر ہوتی ہے جس میں حصہ لینے والوں کو کیچڑ، پانی اور نرم مٹی سے گذرنا ہوتا ہے۔ ان کے رائے میں جو رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں وہ دیکھنے میں آسان لگتی ہیں۔ تاہم ان کو پار کرنا مشکل ہوتا ہے۔ کیچڑ میں موجود درخت پر ایک ٹائر کے ذریعہ چھلانگ لگانا یا کیچڑ میں رینگنا بغیر رسیوں کو چھوئے آسان کام نہیں ہوتا ہے۔ قطعی لائن پار نہ کرنے کی صورت میں شرکاء کو زائد وقت اور آرام کا موقع ضرورت کے حساب سے دیا جاتا ہے۔ اجیت شرما نے یہ بات بتائی۔