حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی قانون ساز اسمبلی میں موقع پرستی کے مسئلہ پر ٹی آر ایس رکن اسمبلی مسٹر کے ٹی راما راؤ کے کہتے ہوئے ریمارکس پر مداخلت کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی ریڈی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ریاست کی تقسیم پر پارٹی ہائی کمان فیصلہ کی کیوں مخالفت کر رہا ہوں ۔ ایوان میں اپنا اظہار خیال کرتے وقت حقائق کا انکشاف کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ تقسیم کے تعلق سے مخالفت کرنے کی وجوہات صرف ایوان میں ہی بتائیں گے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست کی تقسیم سے علاقہ تلنگانہ کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے وہ عوام کو واقف کرائیں گے ۔ تب ہی سب کی آنکھیں کھل جائیں گی اور ان کا اظہار خیال مکمل کرنے کے بعد تلنگانہ راشٹرا سمیتی اپنا کیا ردعمل دے گی میں دیکھنا چاہتا ہوں ۔
مسٹر کرن کمار ریڈی نے ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے ٹی راما راؤ سے کہا کہ ان کی دیانتداری کے تعلق سے ریمارکس کرنے کی ہرگز انہیں ضرورت نہیں ہے ۔ مسٹر کرن کمار ریڈی نے کہا کہ وہ ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر عوام کو حقائق سے واقف کروائیں گے اور جب ٹی آر ایس کا ردعمل بھی دیکھ لیں گے۔
اور پھر اس پر ٹی آر ایس و دیگر پارٹیوں کا ردعمل دیکھیں گے ۔