’’بہتر حکمرانی اور سماج‘‘اردو یونیورسٹی میں کل سمینار

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبۂ مینجمنٹ و کامرس کے زیر اہتمام ایک روزہ سمینار بعنوان ’’بہتر حکمرانی اور سماج‘‘ 24؍ دسمبر کو 10:30 بجے دن مقرر ہے ڈاکٹر سنیم فاطمہ، صدر شعبۂ و سمینار کو آرڈینیٹر کے بموجب سنٹرل لائبریری آڈیٹوریم میں یہ سمینار حکومت ہند کے ’’سوشاسن دیوس‘‘ (یوم بہتر حکمرانی) کے حصے کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد، نائب شیخ الجامعہ صدارت کریں گے۔ بہتر حکمرانی اور سماجی ترقی ، شفافیت، جوابدہی برائے بہتر حکمرانی۔ آر ٹی آئی کا تجربہ اور بہتر حکمرانی میں شہری شراکت جیسے موضوعات پر ماہرین مخاطب کریں گے۔