لاس اینجیلس ۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک عمر رسیدہ سوپر اسٹار کے بارے میں الا ہاندرو اناریٹو کی ہدایت میں بنائی گئی فلم ’’برڈمین‘‘ کو چار باوقار آسکر ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں۔ 87 ویں آسکر ایوارڈ تقریب میں ’’برڈمین‘‘ کی کہانی، ہدایت کار اور اداکاری کو بہترین قرار دیا گیا۔ اس موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے مساویانہ حقوق کی ضرورت پر زور دیا۔