پر دفتر سیاست میں کل سمینار
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں ایمسیٹ 2015 کے انجینئرنگ اور میڈیکل کے شریک ہونے والے طلباء و طالبات کے لیے ’ ایمسیٹ کی تیاری کیسے کریں ‘ اچھے رینک کا حصول کامیابی کی تکنیک پر ماہر ایمسیٹ جناب اکبر صدیقی کا کلیدی لکچر ہوگا ۔ جن کے زیر تربیت طلبہ سینکڑوں کی تعداد میں میڈیکل / انجینئرنگ میں داخلے حاصل کئے ۔ فزیکس کے لیے مسٹر صابر اور میاتھس کے محمد اسماعیل کے لکچر ہوں گے ۔ یہ سمینار کل چہارشنبہ 25 مارچ صبح 10-30 بجے تا 12 بجے ہوگا ۔ شرکت کی عام اجازت ہے ۔ منظور احمد کوآرڈینٹر اور ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔