حیدرآباد ۔ 2 ؍ فبروری (راست) مفکراسلام حضرت مفتی خلیل احمد کے دست مبارک سے ڈاکٹر محمد عبدالرشید جنید نظامی کی ترتیب کردہ کتاب ’’انواردین‘‘ کا انگریزی ترجمہ جسے مولانا حافظ ابو زاہد سید شاہ وحیداللہ حسینی القادری الملتانی نے کیا۔ اس کی رسم اجرائی شیخ الجامعہ کے اجلاس میں عمل میں آئی۔ انواردین بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کیلئے اسلام کی بنیادی چیزوں کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ اردو اور عربی میں ترتیب دی گئی تھی جو الحمدللہ تین مرتبہ طبع ہوچکی ہے جس سے ہزاروں طلباء و طالبات استفادہ کررہے ہیں۔ یہ کتاب انگریزی زبان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے مفید ثابت ہوگی۔
کتاب میں پانچ کلمات، ایمان مجمل، ایمان مفصل، احادیث نبوی ﷺ، مسنون دعائیں، اذکار نماز، دینیات اور تجوید کے اہم قواعد شامل ہیں۔ یہ کتاب بعض مدارس میں نصاب کے طور پر پڑھائی جارہی ہے۔ ’’انواردین‘‘ میڈیا پلس، گواہ، ویکلی آفس معظم جاہی مارکٹ، ہدیٰ بک ڈسٹری بیوٹرس، ہمالیہ بک ڈپو اور دکن ٹریڈرس میں دستیاب رہیں گی۔ کتاب کی رسم اجرائی کے موقع پر مولانا عبیداللہ فہیم منتظم دفتر معتمدی جامعہ نظامیہ، مولانا حافظ انواراللہ نظامی، مولانا ابو زاہد سید شاہ وحیداللہ حسینی القادری الملتانی اور ڈاکٹر محمد عبدالرشید جنید موجود تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9949481933 پر ربط کریں۔