لاہور، 14جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی وفد بشمول سابق وزراء منی شنکر ایئر اور سلمان خورشید اسو قت پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں ہند۔ پاک امن بات چیت کو مستحکم کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیلئے کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے ۔ 14 رکنی وفد کی قیادت دونوں سابق وزراء کر رہے ہیں جو کل یہاں پہنچے جہاں وہ ’’پاکستان۔انڈیا بائی لیٹرل ڈائیلاگ‘‘میں حصہ لیں گے جس کا اہتمام پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیا گیا ہے اور قصوری کی دعوت پر ہندوستانی وفد یہ دورہ کر رہا ہے۔