’’اسلام مخالف ریالیوں میں شرکت نہ کریں‘‘

برلن ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جرمن کے شہریوں کو اپنے نئے سال کے خطاب کے دوران یہ انتباہ دیا کہ وہ اسلام مخالف ریالیوں مںی شرکت نہ کریں جس کی ایک رائٹ ونگ گروپ حمایت کررہا ہے جس کے قائدین تعصب پسند، بے رحم اور منافرت انگیز ہیں۔ یاد رہیکہ رائٹ ونگ گروپ جو پٹیریوٹک یوروپینس اگنیسٹ اسلامائزیشن آف دی ویسٹ (PEGIDA) سے موسوم ہے، گذشتہ کچھ ہفتوں سے ملک میں اپنا موقف مستحکم کرتا جارہا ہے جہاں جرمنی کے مشرقی شہر ڈریسڈین میں گذشتہ ہفتہ 17500 افراد نے احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ ہر پیر کو ڈریسڈین میں سینکڑوں افراد مختلف مظاہرے کررہے ہیں جس کا سلسلہ ماہ ستمبر کے اختتام سے جاری ہے جو ملک کی پناہ والی پالیسی اور ڈریسڈین کو اسلامی رنگ دینے کی مخالفت کررہے ہیں۔

انجیلا مرکل نے کہا کہ مختلف مظاہروں کا حصہ بننے والوں سے وہ صرف اتنا ہی کہنا چاہتی ہیں کہ وہ اپنے منتظمین کی جانب سے طلب کردہ احتجاجی مظاہروں میں شامل نہ ہوں کیونکہ وہ تمام تعصب پسند، بے رحم اور منافرت انگیز ہیں۔ نئے سال کے موقع پر اپنے ٹی وی اور ریڈیو خطاب کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ مرکل سابق مشرقی جرمنی میں پروان چڑھیں، نے کہا کہ اسلام مخالف لوگ حالانکہ بار بار ’’وی آر دی پیوپل‘‘ جیسے جملے کا استعمال کرتے ہوئے نعرہ بازی کرتے رہتے ہیں اور یہی نعرہ 25 سال قبل کمیونسٹ ڈکٹیٹرس کے خلاف بھی لگایا جاتا تھا۔ ان کا اس نعرہ کو بار بار استعمال کرنے کا مقصد یہی ہے اور وہ یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ اپنی جلد کی رنگت اور مذہب کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں ہیں۔