اقوام متحدہ، 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ نومبر 2016 ء تک 1967ء میں قائم کردہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ کر دیا جائے۔اے پی ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایک خودمختار اور جمہوری فلسطینی مملکت کے قیام کیلئے اقدامات کرے جو 1967ء سے پہلے والی سرحدوں پر مبنی ہو۔ یہ اطلاع نہیں ملی کہ اس قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کب ہو سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع کے مطابق اس مسودے کی شاید ہی منظوری دی جائے۔یورپی یونین کے ممالک اور امریکہ نے کئی بار کہا ہے کہ ان کے مطابق اس تنازعہ سے نمٹنے کا بہترین طریقہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کرانا ہے۔