تقسیم ریاست پر چرنجیوی اور پون کے منصوبے ناکام، مصنف کتاب بی سرینواس کا بیان
حیدرآباد۔4مئی(سیاست نیوز) پون کلیان کو ہٹائو سیاست کو بچاؤ عنوان پر لکھی گئی کتاب کو میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے کتاب کے مصنف بی سرینواس نے کہاکہ پون کلیان جس نے اپنی تمام تر زندگی صرف پیسے کے لئے کام کیا ہے انہیں کانگریس کو ہٹائو اور دیش کو بچائو کا نعرہ زیب نہیں دیتا۔ اپنی کتاب کو میڈیا کے سامنے متعارف کروانے کے بعد انہیں کہاکہ پون کلیان کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوئے بغیر کانگریس کو اپنی شدید کا تنقید کا نشانہ بنارہے ہیںجبکہ انہیں اس کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ مسٹر بی سرینواس نے کہاکہ پون کلیان کے بھائی نے پہلے تو ریاست کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کا وعدہ کرتے ہوئے اپنی ایک پارٹی قائم کی جو ایک فلاپ شو ثابت ہوئی اس کے بعدپون کلیان کے بھائی چرنجیوی نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیارکی مگر ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم نے چرنجیوی اورپون کلیان کے تمام منصوبو ں پر پانی پھیر دیا۔ مسٹر سرینواس مدر ٹریسا‘ بھگت سنگھ کی تصاویر کا استعمال کرنے والے چرنجیوی اور پون کلیان کی سیاسی خلاء بازیوں کو اپنی شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ دونوں بھائی عوام کی بھلائی کے بجائے خود کو سیاسی طور پر مستحکم کرنے کی فکر میںہیں۔