انقرہ ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کے ایک سینئر مشیر عزت بلوط نے کہاہے کہ وہ اپنے اسلحہ کے ذریعہ صدر مملکتکی شخصی طور پر حفاظت کریں گے ۔ اس دوران 7 جون کو منعقد شدنی صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ بلوط نے جو اردغان کے اقتصادی شہر میں سرکاری ٹی آر ٹی ٹیلی ویژن چینل کے ایک لائیو شو میں کہا کہ ’’میرے پاس دو لائسنس یافتہ بندوق اور سینکڑوں گولیاں ہیں جو میرے حقوق کے مطابق گزشتہ کئی سال سے میرے قبضہ میں ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک کے منتخب صدر پر میری موت مجھے گولی مارنے یا پھانسی پر لٹکانے سے قبل کوئی بھی ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔ یہ بات میں عزت بلوط کی حیثیت سے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ اس ملک میں مجھ جیسے لاکھوں شہری بھی ہیں‘‘۔ سابق جرنلسٹ بلوط 2013 ء میں اردغان کے دور وزارت عظمیٰ میں ان کے مشیر بنے تھے اور اگست 2014 ء کے صدارتی انتخابات کے بعد وہ بھی اس کے ساتھ صدارتی ٹیم میں شامل کئے گئے تھے ۔