ممبئی ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹریس رانی مکرجی نے 21 اپریل کو آدتیہ چوپڑہ کے ساتھ اپنی شادی کے بعد پہلی بار کسی عوامی تقریب میں اپنی ساس پامیلا چوپڑہ کے ساتھ شرکت کی۔ اس وقت وہ سرخ لباس زیب تن کئے ہوئے تھیں۔ 36 سالہ رانی مکرجی اپنی نئی فلم ’’مردانی‘‘ میں اپنی امیج سے برعکس رول کررہی ہیں جہاں وہ پہلی بار اپنے کیریئر میں پولیس انسپکٹر کا رول کررہی ہیںجس کی ڈائریکشن پردیپ سرکار نے دی ہے جنہوں نے آخری بار رانی مکرجی کو فلم ’’لاگا چنری میں داغ‘‘ میں ڈائریکٹ کیا تھا لیکن فلم فلاپ ہوگئی تھی۔ رانی مکرجی نے گذشتہ شب ایک تقریب میں شرکت کے بعد یہ بات کہی۔ یش راج کے بیانر تلے بنائی گئی یہ فلم 22 اگست کو ریلیز ہورہی ہے جو شادی کے بعد رانی مکرجی کی پہلی ریلیز ہوگی۔