’دولتِ اسلامیہ کے 50 فیصد اہم رہنما ہلاک :جان کیری

لندن۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اتحادی افواج کے حملوں میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے نصف سے زائد اہم کارندے ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 21 ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں نے شام اور عراق میں دولتِ اسلامیہ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں دولت اسلامیہ کا زور ٹوٹ رہا ہے۔’’ہم نے ہزاروں کی تعداد میں دولتِ اسلامیہ کے جنگجوں کو مار بھگایا ہے اور اس کے 50 فیصد رہنما مارے گئے ہیں‘‘۔