لکھنؤ ۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد لیڈر اشوک سنگھل نے مسلم برادری سے اپیل کی ہیکہ کاشی، متھرا اور ایودھیا کی اراضی ہندوؤں کے حوالے کردیں تاکہ سماج میں ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو فروغ مل سکے۔ آج ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ بھی موجود تھے، اشوک سنگھل نے کہا کہ وہ ’’پرامن اسلام‘‘ نہیں بلکہ ’’جہادی اسلام‘‘ کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ مسلم رہنماؤں نے ہمیں ان تین مقامات حوالہ کرنے سے اتفاق کرلیا تھا لیکن جہادیوں نے ایسا ہونے نہیں دیا۔