حیدرآباد ۔ یکم ؍نومبر (سیاست نیوز) ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (ایس سی پی سی آر) نے باوقار بالا رکھشک ایوارڈس 2014ء کیلئے نامزدگیاں طلب کی ہے۔ یہ ایوارڈ ایسی شخصیتوں کو دیا جاتا ہے جو بچوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرتے ہیں۔ ایس سی پی سی آر کے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ عالمی یوم حقوق اطفال کے موقع پر 20 نومبر کو ایوارڈس پیش کئے جائیں گے۔