حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( راست ) : ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ کے مماثل TOSS میں داخلوں کے لیے اے کے ایم گروپ آف اسکولس اینڈ کالج کاچی گوڑہ میں رہبری کا آغاز کیا گیا ہے ۔ یہ بات جناب بدر الدین قادری سکریٹری نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے طلبہ وطالبات جنہوں نے ترک تعلیم کیا ہے وہ اس میں داخلہ لے کر اپنے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھ سکتے ہیں ۔ بغیر تعلیمی سند / صداقت نامہ کے TOSS کے ایس ایس سی امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ کلاسیس اتوار کو ہوں گی ۔ ایس ایس سی میں کامیابی کے بعد انٹر میڈیٹ میں بھی داخلہ کے اہل رہیں گے ۔ اس میں تلگو اور ریاضی جیسے مضامین سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے راست یا فون نمبرات 8885595485 ۔ 040-24652902 پر ربط کریں ۔۔
پرنٹ ایشیا ڈاٹ کام کامیاب ویب پورٹل
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : اختراعات و جدید کاری بزنس کے لیے ایک کار آمد اصول ہے ۔ ہم گاہکوں کو مطمئن کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ ہم ہمیشہ کے لیے چھاپ چھوڑنے کے لیے رواں دواں ہیں ۔ ستیندرا گپتا ، سی ای او پرنٹ ایشیا ڈاٹ اِن (Printasia.in) نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ملک میں e ۔ کامرس شعبہ میں اعلیٰ سفر کا خواب رکھتے ہیں ۔ پرنٹ ایشیا ویب پورٹل اس کے گاہکوں کے لیے اسٹیشنری بزنس کے وسیع رینج کی پیشکش کررہا ہے ۔ وزیٹنگ کارڈس ، پروچرس ، پمفلٹس ، فلائرس اور لیٹر ہیڈس کا انتخاب کرنے کی سہولت دی ہے ۔ گپتا گذشتہ سات سالوں سے اشتہار بازی کی صنعت میں ہیں ۔ متعدد کامیاب مہمیں ملک میں چلا چکے ہیں ۔ مزید آپ printasia.in ملاحظہ کریں ۔۔