۔92 یہودی قبلہ اول میں داخل ، بیحرمتی کا ارتکاب کیا

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 92 یہودی آبادکار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکوریٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام کے حوالہ سے بتایا ہیکہ گذشتہ روز علی الصباح درجنوں یہودی آباد کار مراقشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔