۔92 سالہ امریکی خاتون کے ہاتھوں 72 سالہ بیٹے کا قتل

واشنگٹن۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 92 سالہ خاتون نے امریکی ریاست ایریزونا میں مبینہ طور پر اپنے 72 سالہ بیٹے کو گولی مارکر ہلاک کردیا، کیونکہ وہ اسے ایک کیر ہوم میں داخل کروانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ انا ماؤ بلیسسنگ پر اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کے بموجب یہ ایک کمیاب مقدمہ ہے۔ عام طور پر مائیں اپنے بیٹے کی زندگی کی دعا کرتی ہیں لیکن اس خاتون نے اپنے بیٹے کی جان لے لی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ یہ قتل اس نے دانستہ طور پر کیا ہے۔