۔900عدالتوں میں ویڈیو کانفرنس کی سہولت‘ مزیدجیلوں کو لیس کیا جائیگا

نئی دہلی ۔ 24 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ قانون کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے تقریباً 900 عدالتوں کو مقدمات میں جلد یکسوئی کی خاطر ویڈیو کانفرنس سہولت سے لیس کیا گیا ہے لیکن مقدمات کی تعداد کے لحاظ سے یہ اعداد بہت ہی کم ہیں ۔ کئی جیلوں میں اس سہولت کا فقدان پایا جاتا ہے ۔ ای ۔ کورٹ پراجکٹ کے تحت پارلیمنٹ میں بحث کیلئے یہ اعداد و شمار تیار کئے گئے جس کے مطابق ملک بھر کے 24ہائیکورٹس کے تحت 924 ڈسٹرکٹ کورٹس میں ویڈیو کانفرنس کی سہولت موجود ہے لیکن عدالتوں کی بہ نسبت صرف 342 جیلوں میں اس سہولت کو مربوط کیا گیاہے ۔ دوسرے مرحلہ میں ای ۔ کورٹس مشن موڈ پراجکٹ کے تحت آئندہ دنوں میں ملک کے 2500 عدالتوں کو 800 جیلوں سے ویڈیو کانفرنس سہولت سے مربوط کیا جائے گا ۔ اعداد و شمار کے مطابق الہ آباد ہائیکورٹ کے تحت 56 عدالتوں کو اس سہولت سے لیس کیا گیا ہے۔