۔8 اور 9 جون کو مچھلی میں دوا کی تقسیم

حیدرآباد 28 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں بیتھنی فیملی کی جانب سے مچھلی میں دوا کی تقسیم اس سال 8 اور 9 جون کو کیجائے گی۔ دمہ کے علاج کے لئے ہزاروں افراد اِس دوا سے استفادہ کرتے ہیں۔ تلنگانہ انیمل ہسبینڈری کے وزیر ٹی سرینواس یادو نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا اور دوا کی تقسیم کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔امکان ہے کہ 3 لاکھ سے زائد افراد اِس دوا سے استفادہ کریں گے۔