۔8تا 12 اکٹوبر سرکاری تعطیلات بینک خدمات برقرار

حیدرآباد۔5اکٹوبر(سیاست نیوز) ریاست میں 5یوم تعطیلات کے دوران صرف ایک یوم بینک خدمات انجام دیں گے۔ 8اور 9اکٹوبر کو دوسرے ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کے بعد بینک دوشنبہ یعنی 10اکٹوبر کو خدمات انجام دیں گے جبکہ منگل11اکٹوبر کو وجئے دشمی دسہرہ کی تعطیل ہوگی اور چہارشنبہ 12اکٹوبر کو یوم عاشورہ کی تعطیل رہے گی۔ سوشل میڈیا پر ترسیل ہورہی 5یوم مسلسل بینک بند کی خبریں درست نہیں ہیں کیونکہ 10اکٹوبر کو ایودھیا پوجا کی بینکوں کو کوئی تعطیل نہیں رہے گی بلکہ حسب معمول بینک خدمات انجام دیں گے۔8اکٹوبر تا 12اکٹوبر ان تعطیلات کے دوران سرکاری دفاتر بند رہیں گے لیکن بینک کاری نظام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر ایودھیا پوجا کے دن عام تعطیل کے سبب یہ اطلاعات گشت کر رہی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایودھیا پوجا کے دن یعنی 10اکٹوبر کو ملک کے بیشتر بینک خدمات انجام دیں گے جبکہ 8اور 9اکٹوبر کو دوسرے ہفتہ اور اتوار کی تعطیل ہوگی۔ اسی طرح منگل اور چہارشنبہ کو وجئے دشمی و یوم عاشورہ کی تعطیلات رہیں گی۔ بینک کاری نظام کو حاصل تعطیلات کی فہرست میں اس تعطیل کا تذکرہ موجود ہے لیکن کچھ بینک اس دن کام کریں گے۔