رامیشورم ( تاملناڈو ) ۔ 31 ۔ مئی : (سیاست ڈاٹ کام ) : تاملناڈو کے 7 مچھیروں کو آج سری لنکا کی بحریہ نے ان کے آبی حدود میں ماہی گری کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو جئے للیتا نے وزیراعظم نریندر مودی سے اس معاملہ میں دخل اندازی کرتے ہوئے سری لنکا کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں پر زور دینے کی خواہش کی ہے کہ وہ تمام ماہی گیروں کو فوری رہا کردے۔