حیدرآباد 4 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ آٹو ڈرائیور یونینس جے اے سی نے آج سندریا وگیان کیندر میں آج ایک احتجاجی اجلاس منعقد کرتے ہوئے متفقہ طور پر 7 اگسٹ کو ایک وزہ آٹو بند کا اعلان کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آل انڈیا ٹرانسپورٹ بند کے حصے کے طور پر آٹو بند منظم کیا جا رہا ہے ۔ قومی سطح پر ٹرانسپورٹ بند مجوزہ روڈ سیفٹی بل کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روڈ سیفٹی بل کے خلاف 7 اگسٹ کو اے آئی ٹی یو سی آفس سے راج بھون تک 11 بجے دن ایک ریلی منعقد کی جائیگی اور گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کو یادداشت پیش کی جائیگی ۔ ٹیکسی کیب ‘ اسکول و بس ویانس کے نمائندوں نے شرکت کی اور بند میںحصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدارت سی آئی ٹی یو لیڈر ایشوریا نے کی ۔ قبل ازیں کنوینر تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی محمد امان اللہ خان نے بھی مخاطب کیا ۔